0
Thursday 2 Aug 2012 02:09

جماعت اسلامی کا اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں سے مشورے کے بعد جماعت اسلامی نے بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اے این پی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر المرکز اسلامی پشاور سے جاری کئے گئے ایک بیان میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ اے این پی کی صوبائی حکومت خود کو صوبے میں جاری بدترین بجلی لوڈشیڈنگ سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بجلی بحران کی جتنی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے اُتنی ہی اے این پی پر بھی عائد ہوتی ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ اے پی سی بلانا اپوزیشن جماعتوں کا کام ہوتا ہے جبکہ حکومتیں عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرتی ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت لوڈشیڈنگ کا مسٔلہ حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔  جس کی بڑی وجہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال تو اے این پی اور اُس کی صوبائی حکومت لوڈشیڈنگ کے مسٔلے پر خاموش رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی برسراقتدار آکر صوبے کے حقوق کے تحفظ اور لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سے عوام کو نجات دلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 184192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش