0
Tuesday 12 Jan 2010 14:57

سانحہ کراچی کے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے،ملک مزید کسی غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا،علامہ ساجد نقوی

سانحہ کراچی کے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے،ملک مزید کسی غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا،علامہ ساجد نقوی
کراچی:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے دورہ کراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال اور آغا خان اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔بعد ازاں انہوں نے شہداء عاشور کے گھروں پر جاکر تعزیت کی۔وفد میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ علی محمد نقوی بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں محفل شاہ خراسان سولجر بازار میں شہداء عاشور کے ایصال ثواب کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ تشیع کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔ سانحہ کراچی کی جتنی جلد ممکن ہو،تحقیقات مکمل کر کے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ اس طرح سے اس کو نظر انداز کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ملک مزید کسی غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 18447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش