0
Sunday 5 Aug 2012 23:05

ملا فضل اللہ افغانستان سے پاک فوج پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، رحمان ملک

ملا فضل اللہ افغانستان سے پاک فوج پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے چند عناصر تحریک طالبان پاکستان کی معاونت کررہے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے بعض عناصر تحریک طالبان پاکستان کے رہنما فضل اللہ کی مدد کررہے ہیں جو سرحد پار سے پاکستان میں حملے کررہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فضل اللہ سوات میں آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوا جہاں سے متعدد بار پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کرچکا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے پاکستانی حکومت نے افغانستان حکومت سے فضل اللہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کئی بار کہا ہے مگر ایسا نہیں ہورہا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فضل اللہ پاکستان کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا حقانی نیٹ ورک افغانستان کے لیے۔ رحمان ملک نے افغانستان حکومت سے طالبان کی پاکستان میں مداخلت ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ افغانستان سے پاک فوج پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے لئے ملا فضل اللہ گروپ میں بھرتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ملا فضل اللہ کےخلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے خلاف بھی کارروائیاں بند کرائے۔ وزيرداخلہ نے کہا کہ فضل اللہ شرپسندی کيلئے لوگوں کی بھرتی اور تربيت کررہا ہے، پاکستان اس کو روکنے اور پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست کا حق رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 185196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش