0
Friday 10 Aug 2012 11:54

بین الاقوامی برداری شام کی خود مختاری کا احترام کرے، بیرونی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دے گی، حنا ربانی کھر

بین الاقوامی برداری شام کی خود مختاری کا احترام کرے، بیرونی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دے گی، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ شام میں بیرونی مداخلت پہلے سے خراب صورت حال کو مزید پیچیدہ کر دے گی۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں شام کے موضوع پر مشاورتی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ شام میں بیرونی مداخلت سے گریز کرتے ہوئے شامی عوام کو ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئے۔ بین الاقوامی برداری کو شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے شامی حکومت اور اپوزیشن گروپوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی سلامتی کے لئے تحمل سے کام لیں۔ شام میں عدم استحکام کے پورے خطے، مسلم امہ اور دنیا کے لئے سنگین نتائج برامد ہوں گے۔ يہی وقت ہے کہ شام ميں خوں ريزی روکنے کے لئے مسئلے کا سب کے لئے قابل قبول حل تلاش کيا جائے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ شام کے بارے ميں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کے استعفے سے پاکستان کو شديد مايوسی ہوئی ہے۔ کوفی عنان کے چھ نکاتی منصوبے سے شام ميں امن کی اميد پيدا ہوگئی تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 186346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش