0
Saturday 11 Aug 2012 05:29

سیمینار ''آزادی قدس اور ہماری ذمہ داری'' 13 اگست 2012ء کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا

سیمینار
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف)، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن اور انجمن حمایت فلسطین کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ''آزادی قدس اور ہماری ذمہ داری'' مورخہ 13 اگست 2012ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بروز سوموار بوقت 4 بجے دن بمقام ’’نیشل پریس کلب اسلام آباد‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی مختلف نامور سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ جن میں جناب علی رضا، سفیر اسلامی جمہوریہ ایران، جناب حازم حسین ابو شناب سفیر فلسطین، سینیٹر راجہ ظفرالحق (PMLN)، سینیٹر حاجی عدیل (ANP)، علامہ حیدر علوی (تحریک اسلام پاکستان)، نورالحق قادری ایم این اے، بیرسٹر نایاب گردیزی، جے سالک (ورلڈ مینارٹیز الائنس)، حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ اضغر عسکری (MWM)، جناب برادر اطہر عمران (مرکزی صدر ISO پاکستان) اور فاروق فصیل پریزیڈنٹ نیشل پریس کلب، زبیر کیانی (JUP ) تشریف لا کر فلسطینیوں سے اظہار عقیدت و یکجہتی  کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 186510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش