0
Saturday 11 Aug 2012 17:59

شہید عارف حسینیؒ کے فرمان پر 22 تا 27 رمضان المبارک ہفتہ قرآن کے عنوان سے منایا جارہا ہے

شہید عارف حسینیؒ کے فرمان پر 22 تا 27 رمضان المبارک ہفتہ قرآن کے عنوان سے منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ 22 تا 27 رمضان المبارک ہفتہ قرآن کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ ہفتہ قرآن کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے مختلف پروگرامات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام آج شب قدر کی رات کے موقع پر کیتھولک گراؤنڈ میں آئی ایس او اور ناصران امام فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا جائے گا جس سے نمائندہ ولی فقیہہ آیت اللہ سید ابوالفضل بہاء الدینی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا حیدر عباس عابدی خطاب فرمائیں گے۔ آئی ایس او کی جانب سے دوسرا پروگرام اجتماعی اعتکاف کی صورت میں جامع مسجد نور ایمان میں منعقد کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے دعوت افطار، امام بارگاہ سید الشہداء آئی آر سی میں اجتماعی اعتکاف اور 27 رمضان المبارک کو شب دعا اور قرآن کانفرنس کے الگ الگ پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ اس مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل اور آئی ایس او کراچی کے صدر منہال رضوی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 تا 27 رمضان المبارک ہفتہ قرآن شہید حسینی کی ایک یاد ہے۔ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد یہ ہے ہم اسلام کے حقیقی پیغام کو کہ جس کی عملی تفسیر امام خمینی ( رہ ) نے انقلاب اسلامی کی صورت میں پیش کی کو اپنی زندگیوں پر نافذ کرسکیں اور انشاء اللہ ہم ہمیشہ شہید حسینی ( رہ ) کی اس یاد اور ان کے پیغام کو زندہ رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 186685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش