0
Tuesday 28 Aug 2012 00:36
غیروابسته تحریک کے ماہرین کا اجلاس اختتام پذیر

تہران اجلاس کا پیغام، ایٹمی اسلحے سے پاک دنیا کا حصول

تہران اجلاس کا پیغام، ایٹمی اسلحے سے پاک دنیا کا حصول
اسلام ٹائمز۔ غیروابستہ تحریک کے ماہرین کے اجلاس کے سیکرٹری جنرل نے ماہرین کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ تہران اجلاس کا پیغام امن، سلامتی، ترقی، انصاف، مساوات اور طاقت و دھمکیوں سے پاک دنیا کا حصول ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی آخوند زادہ نے کہا ہے کہ غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک کے ماہرین، سیکرٹری وزرائے خارجہ اور سربراہان نے امن و سلامتی کے پاسداری اور باہمی احترام کی بنیاد پر دوستی اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون پر تاکید کی ہے۔

مہدی آخوندزادہ نے مزید کہا کہ ایران ایٹمی اسلحوں کے خاتمے میں سب سے آگے ہے۔ مہدی آخوندزادہ نے ماہرین کے اجلاس میں منظور کئے جانے والی مختلف شقوں کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا ماہرین کے اجلاس کی منظور شدہ دستاویز کی پہلی شق ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے فوری کنونشن کے انعقاد کے بارے میں مذاکرات کے آغاز سے متعلق ہے جس میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے ٹائم ٹیبل کی منظوری کو حتمی شکل دینا ہے۔ غیروابستہ تحریک کے ماہرین کے اجلاس کے سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا ہے کہ اس اجلاس میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے موضوع پر ایران کی طرف سے منعقد کی جانے والی دو کانفرنس کی قدردانی کرتے ہوئے ایران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یاد رہے ایران نے 2010ء اور 2011ء میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور ایٹمی اسلحوں کے عدم پھیلاؤ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 190550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش