0
Monday 3 Sep 2012 20:38

نواز لیگ کا گلگت بلتستان میں مذہب کی بنیاد پر قتل و غارت پر اظہار تشویش

نواز لیگ کا گلگت بلتستان میں مذہب کی بنیاد پر قتل و غارت پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطحی اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجلی ،گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس اضافے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاقی حکومت کے اس غریب کش اقدام کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران بھرپور احتجاج کرے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے گلگت بلتستان میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والے قتل عام اور کراچی اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش قرار دیتے ہوئے ان بہیمانہ واقعات کی شدید مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے اور عوام کے سامنے پس پردہ ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے مجرموں کو قرار واقعی اور عبرتناک سزائیں دے۔
خبر کا کوڈ : 192455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش