0
Thursday 13 Sep 2012 18:30

مسلمانوں کی غیریت جوش میں آگئی، دنیا بھر میں شیطان بزرگ کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری

مسلمانوں کی غیریت جوش میں آگئی، دنیا بھر میں شیطان بزرگ کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں تیار کی جانے والی اسلام مخالف فلم کے خلاف ساری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اہل بیت ورلڈ اسمبلی نے ایک بیان جاری کرکے اسلام مخالف امریکی صیہونی فلم کی مذمت کی ہے، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں نے اسلامی بیداری کے مقابل ناکامی کی وجہ سے ایک بار پھر نہایت ہی پست طریقے سے دین اسلام کے خلاف اپنی دشمنی کا اظہار کیا ہے۔ ادھر قم کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی ناصر مکارم شیرازی نے اس توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو جمعے کے دن اس امریکی صیہونی سازش کا دندان شکن جواب دنیا چاہیے۔

ادھر ہزاروں ایرانی طلباء نے آج تہران میں سوئزرلینڈ کے سفارتخانے کے سامنے امریکہ کے اس اسلام مخالف اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ کل نماز جمعہ کے بعد سارے ایران میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

عراق کی مجلس اعلٰی اسلامی نے بھی اس امریکی صیہونی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ عراقی پارلیمنٹ میں حزب فضیلت کے دھڑے نے اس توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عراق کو اس فلم پر اعتراض کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کو احتجاجی خط بھیجنا چاہیے۔ عراقی عوام نے بھی امریکہ کے اس گھناؤنے اقدام کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یمن کے صوبہ صعدہ میں بھی دسیوں ہزار افراد نے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی پر مبنی اس فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام و مسلمین کے خلاف اس امریکی اور صیہونی سازش کی مذمت کی ہے۔
جمہوریہ آذربائجان کی اسلامی پارٹی نے بھی امریکی صیہونی فلم کو مذموم سازش قرار دیا ہے۔ اس پارٹی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ یہ توہین آمیز فلم مسلمانان عالم کے دینی عقائد کی توہین ہے۔

ادھر لبنان میں عیسائی اور مسلمان عوام نے بھی اس توہین آمیز فلم کے خلاف جلوس نکالا۔ لبنان کے معروف پادری عصام درویش نے کہا ہے کہ یہ ایک قابل نفرت فلم ہے۔ دین اسلام کی توہین ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ دراین اثناء خطیب مسجد الاقصٰی شیخ یوسف جمعہ سلامۃ نے بھی اس فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رسول اللہ الاعظم کی شان میں ظلم عظیم ہے۔

قابل ذکر ہے بہت سے ملکوں کی حکومتیں اور حکام مسلمانوں کے خلاف تیار کی جانے والی امریکہ اور صیہونی حکومت کی اس سازش کی مذمت کر رہے ہیں، ان میں مصر کے وزیراعظم، صدر ، مصری پارلمینٹ کے اراکین، نیز مصر کا کلیسا بھی شامل ہے۔ ادھر جماعت اسلامی پاکستان نے بھی اسلام اور اس کے عظیم الشان پیغمبر کے خلاف صیہونیوں کی اس سازش کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی اس صیہونی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یمن کے عوام نے صنعا میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا اور اس دوران صنعا میں امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 195184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش