0
Thursday 13 Sep 2012 23:44

کشمیری عوام کی نسل کشی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، متحدہ جہاد کونسل

کشمیری عوام کی نسل کشی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، متحدہ جہاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل نے مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکیل ہی مخالف کا ترجمان بن جائے تو مقدمے کو جائز کون قرار دے گا، اگر پاکستان بہتر پوزیشن میں نہیں ہے تو پھر بھی دوستی اور تجارت کشمیر کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے، اخبارات کے نام جاری بیان میں متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مقبوضہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے دونوں ممالک کی دوستی کامیاب نہیں ہو سکتی بلکہ یہ قدم نمائشی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی نسل کشی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ امن کی باتیں کرنے والے ریاستی دہشت گردی کو جائز قرار دے رہے ہیں جو کہ انسانیت کی تذلیل اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جمیل الرحمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے بھارت پاکستان کو شیشے میں اتار رہا ہے، انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا پاکستان کے حالات اتنے نازک ہیں کہ پاکستانی حکمران بھارتی اور امریکی دبائو میں اصولی موقف کو ترک کرکے خود کشی پر مجبور ہو گئے ہیں، جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ اس موقعہ پر مسئلہ کشمیر کو منجمد کرنا کشمیر کاز کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 195229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش