0
Thursday 13 Sep 2012 11:42

کشمیری قوم آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کرے گی، عبدالرشید

کشمیری قوم آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کرے گی، عبدالرشید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ گمنام قبروں کا انکشاف پوری دنیا کے ضمیر کے لیے چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبد الرشید نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے اللہ کے بھروسے پر آزادی کی تحریک شروع کی ہے اور اس کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور وہ اب آزادی سے کم کسی حل کو قبول نہیں کریں گے۔ آزادی کا یہ کاروان اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ شہداء کے خون سے غداری کرنے والے مشرف کا حشر دیکھ لیں۔ پاکستان کی سرزمین پر وہ قدم بھی نہیں رکھ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دیگر ادارے کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام بنا لے گا۔ انھوں نے عالمی عدالت انصاف میں کشمیریوں کی گمنام قبروں پر بھارت کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ برطانیہ مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہے اس لیے وہ اپنا رول ادا کرے۔ برٹش پارلیمنٹ کے اندر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہونے والی ڈبیٹ امید کی کرن ہے۔
خبر کا کوڈ : 195058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش