0
Friday 14 Sep 2012 17:58

پیپلز پارٹی سندھ دشمنی میں ایم کیو ایم سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئی ہے، ممتاز بھٹو

پیپلز پارٹی سندھ دشمنی میں ایم کیو ایم سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئی ہے، ممتاز بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف کامیاب ہڑتال پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن پارٹی ورکرز، عوام الناس، ساتھی، ہمدرد، کارکن ،عہدے دار سندھ دھرتی کے تحفظ کی تحریک میں جس انداز سے شامل ہوئے ہیں وہ بہت خوش آئند ہے۔ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ سندھ دھرتی کے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاج اور ہڑتال سے اگلا قدم اٹھانا پڑا تو ہم اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے پیٹ پالو پارٹی اور ایم کیو ایم نے سازشیں کیں لیکن عوام کے جوش اور ولولے نے ان کی سازشیں ناکام بنادیں پیٹ پالو پارٹی اور ایم کیو ایم کو ناکامی کے سوا سندھ کے عوام سے کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں جاری کئے جانے والے آرڈیننس کو سندھ کے با شعور عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ دشمنی میں ایم کیو ایم سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئی ہے اس لئے آصف زرداری کو چاہیئے کہ وہ پیپلز پارٹی کا نام بدل کر نئی ایم کیو ایم رکھ دے کیونکہ 25 ووٹوں کی خاطر وہ اپنی ٹوپی تو پہلے ہی ایم کیو ایم کے پاس گروی رکھ چکا ہے۔ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے روپ میں کتنے ہی ہلاکوﺅں نے پہلے بھی حملے کئے لیکن ان کی طرح آج کے زرداری کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ سندھی اب بیدار ہو چکے ہیں، اب چوروں کی چالاکیاں کامیاب نہیں ہونگیں۔

انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو بھٹو کا سپاہی کہنے والے سیّد قائم علی شاہ کی وزارت علیہ کے دور میں قادیانی افسران کو نوازنے کے ایسے فیصلوں سے یقینا ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو اذیت پہنچے گی، جن کی وزارت عظمیٰ کے تاریخی دور میں ستمبر 1974ء میں پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا افسوس کہ ستمبر کے اس تاریخ ساز مہینے میں ہی نااہل حکمران صوبہ سندھ پر قادیانی افسران کو مسلط کرکے بدامنی اور ملک توڑنے اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کو غیر محفوظ کرنے کی سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 195266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش