0
Tuesday 18 Sep 2012 11:40

نبی اکرم (ص) کی شان میں گستاخی مسلمان برداشت نہیں کر سکتے، غلام صادق

نبی اکرم (ص) کی شان میں گستاخی مسلمان برداشت نہیں کر سکتے، غلام صادق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق نے کہا ہے کہ رسول اکرم (ص) کی شان کے خلاف امریکہ میں یہودی اور عیسائی لابیوں کی کاروائیاں قابل مذمت ہیں مسلمان ہر قسم کے مظالم تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ مغرب کو اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ملت اسلامیہ میں جاری تشویش کی لہر کو ختم کرنے کے لیے یہودی فلم ساز کو سزا دینی چاہیے۔ 

سردار غلام صادق نے کہا کہ ایسی ناپاک حرکتوں سے امریکہ اور مغرب کی رسوائی ہو رہی ہے۔ مسلمانوں میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں جن کی فصل ان کو کاٹنا پڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ اور مغرب بدامنی کا سبب ہیں۔ افغانستان سمیت دیگر ملکوں سے غیرملکی فوج واپس جانی چاہیے۔ امریکہ کی دوہری پالیسی ناقابل فہم ہے فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو ان کا پیدائشی حق دیا جائے۔ دہشت گردی کی آڑ میں مغربی طاقتوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی معاشی نقصان پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 196404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش