0
Tuesday 18 Sep 2012 19:24

دفاع پاکستان کونسل کا گستاخانہ فلم کیخلاف 21 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل کا گستاخانہ فلم کیخلاف 21 ستمبر کو احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل نے توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف 21 ستمبر جمعۃ المبارک کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور حرمت رسول(ص) کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یکم اکتوبر کو پشاور میں تاریخی حرمت رسول(ص) مارچ ہو گا جس میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ حرمت رسول(ص) مارچ، احتجاجی مظاہروں اور کانفرنسوں میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے، ملعون ٹیری جونز سمیت گستاخانہ فلم میں کام کرنے والے تمام کرداروں کو پھانسی پر لٹکانے اور عالمی سطح پر توہین انبیاء کی سزا موت کا قانون پاس ہونے تک تحفظ حرمت رسول(ص) کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔

دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منور حسن، جنرل(ر) حمید گل، اعجاز الحق، مولانا عبدالقادر لونی،حافظ عبدالرحمان مکی، لیاقت بلوچ، مولانا امیر حمزہ، علامہ ابتسام الہی ظہیر، مولانا عبدالرؤف فاروقی، قاری محمد یعقوب شیخ و دیگر کی طرف سے ملک بھر میں ضلعی و صوبائی ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نبی مکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کے لئے چلائی جانے والی اس تحریک کو گلی محلے کی سطح پر منظم کریں اور 21 ستمبر جمعۃ المبارک کو توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور کانفرنسوں میں محبان رسول(ص) کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ دنیائے کفر کو مضبوط پیغام دیا جائے کہ مسلمان نبی اکرم(ص) کی شان اقدس میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کریں امریکہ کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے اور اس سے کئے گئے تمام معاہدات ختم کئے جائیں، صلیبیوں و یہودیوں نے گستاخیاں نہ روکیں تو پھر ہم ان شاء اللہ، اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے فیصلے بھی کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے، نبی اکرم(ص) کی حرمت کا دفاع ہمارے لئے سب سے اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صلیبی و یہودی افغانستان و عراق میں بدترین شکست پر مسلمانوں کو مایوس اور بددل کرنے کے لئے توہین رسالت(ص) جیسی گستاخانہ حرکتیں کر رہے ہیں، پوپ، پادری اور انکی حکومتیں سب ملکر منظم منصوبہ بندی کے تحت گستاخیاں کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کرنا چاہیے، امریکی سفیروں کو واپس بھجوانے کی طرح گستاخان رسول (ص) کیخلاف قربانیاں و شہادتیں اختیار کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان، سعودی عرب سمیت تمام مسلم ملکوں کو متحد ہو کر صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیوں کا جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی، مسلمانوں نے سروں پر کفن باندھ لئے ہیں گستاخان رسول(ص) کے ہاتھ توڑ دیئے جائیں گے اور انکی زبانیں گدی سے کھینچ لی جائیں گے، صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیاں روکنے کیلئے انہیں دندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 196546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش