0
Tuesday 18 Sep 2012 23:18

جمعہ 21 ستمبر کو امریکی فلم کیخلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

جمعہ 21 ستمبر کو امریکی فلم کیخلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ جمعہ 21 ستمبر کو امریکی فلم کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے، پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی شان میں گستاخی پر مبنی اسلام مخالف فلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں، کراچی میں عاشقان رسول اکرم (ص) کی جانب سے امریکن قونصلیٹ کی طرف نکالی جانے والی ’’لبیک یا رسول اللہ‘‘ ریلی پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے بدترین تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے علی رضا تقوی شہید کے قاتلوں، کراچی میں موجود امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین ،آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈشنل آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود، ڈی آئی جی ساؤتھ مشتاق مہر اور امریکی قونصلیٹ کی سکیورٹی اور دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں پریس کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا منور علی نقوی اور مولانا شیخ سخاوت علی قمی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفٰی (ص) اور ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی شان میں گستاخی پر مبنی اسلام مخالف فلم دراصل عالمی صیہونزم اور عالمی استعمار امریکہ کی جانب سے اسلام کے خلاف جنگ کا کھلا اعلان ہے، پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ ایک ناقابل معافی گناہ اور جرم ہے اور عاشقان رسول اکرم (ص) امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی جانب سے ہونیوالی اسلام مخالف سازشوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بسنے والے ہر اس شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ جس کے دل میں عشق رسول اکرم (ص) موجود ہے کہ وہ جمعہ 21 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بنتے ہوئے عالمی سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے اور حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جمعہ 21 ستمبر کو توہین رسالت و اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجاً عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور گستاخِ رسول اکرم (ص) اور اسلام مخالف امریکی فلم کے بنانے والوں کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج کیا جائے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) جو کہ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین ہیں، کی شان میں کی جانے والی اہانت کے خلاف مسلم امہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں اور عالمی دہشت گرد، شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شریک ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہر کراچی میں اہانت پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف نکالی جانے والی ’’لبیک یارسول اللہ ‘‘ ریلی کے شرکاء پر فائرنگ اور شہید علی رضا تقوی کے قتل کا ذمہ دار کراچی میں موجود امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین، آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈشنل آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود، ڈی آئی جی ساؤتھ مشتاق مہر اور امریکی قونصلیٹ کی سکیورٹی اور پولیس اہلکار کو سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، جو کہ ایک عاشق رسول (ص) کے قتل کے ذمہ دار ہیں، ایف آئی آر میں انہی افراد کو نامزد کیا جائے گا اور اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو ہم پوری حکومت کو اس میں ملوث سمجھیں گے اور پھر اس میں حکومت کو بھی نامزد کیا جائے گا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وہ تمام افراد دائرہ اسلام سے خارج ہیں کہ جنہوں نے امریکی خوشنودی کی خاطر اپنی عاقبت کو برباد کر دیا اور نہتے عاشقان رسول (ص) پر گولیاں برسا کر اپنی دنیا و آخرت برباد کرلی۔ ان قاتلوں کا کردار بھی توہین آمیز فلم بنانے والے دہشت گردوں کی طرح ہے اور اسلامی مملکت میں عہدوں پر براجمان یہ افسران بھی روز محشر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) کی شفاعت سے محروم رہیں گے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج پوری دنیا پر یہ بات عیاں کر دینا چاہتے ہیں کہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں کی جانے والی امریکی اہانت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ابھی امریکہ سمیت پوری دنیا اور اسلام دشمن قوتوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی اہانت ایک ناقابل معافی فعل ہے اور اگر اہانت آمیز اسلام مخالف فلم کو ریلیز کیا گیا تو ہمارا احتجاج کا طریقہ کچھ اور ہوگا، اور ہم صرف مظاہروں تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ امریکہ کیلئے زمین تنگ کر دیں گے، ہمارے احتجاج کو آخری اقدام نہ سمجھا جائے، بلکہ ابھی ہمارے پہلے قدم اٹھے ہیں اور اگر عالم مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف سازشیں جاری رہیں تو پھر سنگین نتائج کے ذمہ دار خود مغرب کی حکومتیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 196576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش