0
Friday 21 Sep 2012 12:17
توہین رسالت (ص) کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے

گستاخی رسول (ص) کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ہولو کاسٹ پر سزا ہے، توہین رسالت (ص) پر کیوں نہیں، وزیراعظم

گستاخی رسول (ص) کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ہولو کاسٹ پر سزا ہے، توہین رسالت (ص) پر کیوں نہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گستاخی رسول (ص) کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہولوکاسٹ پر تنقید پر سزا ہے تو توہین رسالت (ص) کو بھی جرم قرار دیا جائے۔ اسلام آباد کنونشن سنٹر میں میں عشق رسول (ص) کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دوسروں کے عقائد کے احترام سے ہی امن قائم ہوگا۔ توہین رسالت (ص) کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گستاخانہ فلم پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں معاملہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فسادی عناصر اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت (ص) کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے لیے توہین رسالت (ص) ناقابل قبول ہے، یہ آزادی رائے کا مسئلہ نہیں بلکہ فساد فی الارض کا مسئلہ ہے۔ اسلام آباد میں عشق رسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ برگزیدہ ہستیوں کو نشانہ بنایا جائے اور اسے شرپسند مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا مذہبی شدت پسندی کے خطرے سے دوچار ہے، اور شدت پسندی کی ایک وجہ دوسرے مذاہب کا احترام نہ ہونا بھی ہے۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ شرپسند عناصر نے کائنات کی سب سے عظیم ہستی کو نشانہ بنایا، جسے دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہولوکاسٹ کا ذکر نہیں ہونے دیا جاتا، مگر مسلمانوں کا احساس نہیں کیا جاتا، توہین رسالت کیخلاف پاکستان کا ردعمل اس کا حق ہے اور دنیا کے ہر مذہب، عقیدے اور مقدس ہستی کا احترام لازمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس نے سرکاری سطح پر احتجاج کیا، یہی نہیں بلکہ صدر زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نے متنبہ کیا کہ اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو دنیا میں کسی ہستی کا احترام باقی نہیں رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 197269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش