0
Friday 21 Sep 2012 17:54

پشاور میں پرتشدد مظاہرے، دو سینما نذر آتش، پولیس فائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق

پشاور میں پرتشدد مظاہرے، دو سینما نذر آتش، پولیس فائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں، ٹرانسپورٹرز، تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر بھرپور احتجاج کیا، اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے دو سینما گھروں کو نذر آتش کردیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، مظاہرین نے نجی املاک کو بھی نشانہ بنایا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جگہ جگہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ فائرنگ کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ جمرود روڈ پر تہکال کے علاقہ میں بعض مظاہرین کو براہ راست فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔ 

جی ٹی روڈ پر مظاہرین نے سنیما گھروں کی عمارتوں کو بھی آگ لگا دی۔ باچا خان چوک کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک نجی ٹی وی چینل کا کیمرا مین محمد عامر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سات زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ مظاہرین نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی عمارت کو بھی آگ لگا کر نقصان پہنچایا۔ پشاور میں چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ پشاور چھاونی کے اکثر علاقوں کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا تھا جبکہ امریکی قونصلیٹ کی عمارت کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 197320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش