0
Sunday 23 Sep 2012 00:22

مسلح افواج جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں، ایران پر حملہ اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا، محمد علی جعفری

مسلح افواج جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں، ایران پر حملہ اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا، محمد علی جعفری
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری کا اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی دھمکیوں پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ اسرائیل ہمارے خلاف جنگ کرنا چاہتا ہے، لیکن اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جنگ اسکی نابودی کا باعث ہوگی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ آئندہ جنگ آٹھ سالہ دفاع کی طرح نہیں ہوگی اور حالات اور شرائط میں واضح تبدیلی رونما ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آج دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں اور اس کے علاوہ وہ ایمانی اور اسلامی جذبے سے بھی سرشار ہیں، جو ایران کی مسلح افواج کا سب سے بڑا امتیاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ کا آغاز کرسکتا ہے، لیکن جنگ کو ختم نہیں کرسکتا۔ 

ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک پر ممکنہ حملے کی صورت میں ایران کا جواب دشمن کی حد تصور سے بالاتر ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل "محمد پاکپور"  نے دشمن کی ہر جارحیت کے مقابلے کے لئے ایرانی افواج کی مکمل آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج ملکی ماہرین کی صلاحیتوں کی بدولت، زمینی اور میزائلی جنگ کے آلات کی تیاری میں پوری طرح خود کفیل ہے۔ انہوں نے خلیج فارس میں امریکہ اور 24 دوسرے ممالک کی فوج مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر فوجی مشق کو دھمکی آمیز اقدام تصور نہیں کرتا ہے، لیکن ہر ممکنہ حملے کا سخت جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 197747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش