0
Sunday 23 Sep 2012 20:57

قومی مجلس مشاورت کی آل پارٹیز کانفرنس 26 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گی

قومی مجلس مشاورت کی آل پارٹیز کانفرنس 26 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گی
اسلام ٹائمز۔ قومی مجلس مشاورت کی آل پارٹیز کانفرنس 26 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ تحفظ حرمت رسول (ص) کے حوالہ سے ہونیوالی اے پی سی میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی قیادت، عسکری ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ اہل مغرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور آقائے دوجہاں حضرت محمد(ص) کی شان اقدس میں گستاخیاں شروع کر رکھی ہیں جن کا سدباب ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد اب گستاخانہ فلم کی وجہ سے پوری امت مسلمہ کے دل زخموں سے چور ہیں، ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر شان رسالت(ص) کے حوالہ سے ہونے والی گستاخیاں روکنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے کر دنیا کو مضبوط پیغام دیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کے الداعیان میں سید منور حسن، مولانا سمیع الحق، مولانا فضل الرحمن، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، پروفیسر حافظ محمد سعیداور جنرل (ر) حمید گل شامل ہیں۔

قومی مجلس مشاورت کی طرف سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف، راجہ ظفر الحق، چودھری شجاعت حسین، عمران خان، قاضی حسین احمد، سینٹر رضا ربانی، چودھری نثار علی خان، اسفند یار ولی خان، اعجاز الحق، سردار طلال اکبر خان بگٹی، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، بشیر احمد بلور، میر ظفر اللہ خان جمالی، آفتاب احمد شیر پاؤ، جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم، سردار خالد ابراہیم، سردار عتیق الرحمان، سینیٹر طلحہ محمود، مشاہد حسین سید، سردار محمد اویس لغاری، غلام مصطفیٰ جتوئی، حامد ناصر چٹھہ، جنرل(ر) مرزا محمد اسلم بیگ اور جسٹس(ر) محمد رفیق تارڑ سمیت ملک بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 198002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش