0
Saturday 6 Feb 2010 13:39

یورینیم باہر بھیجنے کے معاملے پر حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے،ایرانی وزیر خارجہ

یورینیم باہر بھیجنے کے معاملے پر حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے،ایرانی وزیر خارجہ
میونخ:ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ جوہری ایندھن میں تبدیلی کیلئے کم افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے کے بارے میں حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اس سلسلے میں آج عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔جرمنی کے شہر میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری پروگرام پر مختلف فریقوں سے ہونے والی بات چیت میں کم افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے کیلئے موافق ماحول پیدا کرنے میں کامیابی ہوئی ہے اس میں مزید پیشرفت بہت جلد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے نتیجے میں جو ماحول بنا ہے اس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ جوہری ایندھن میں تبدیلی کیلئے کم افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر بھیجنے پر ایسا حتمی معاہدہ ممکن ہو سکے گا،جو تمام فریقوں کیلئے قابل قبول ہو۔متکی نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں آج عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 19927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش