0
Saturday 29 Sep 2012 12:05

کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل سوشلسٹ انقلاب میں مضمر ہے، ساجد کاشر

کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل سوشلسٹ انقلاب میں مضمر ہے، ساجد کاشر
 اسلام ٹائمز۔ کامریڈ فہیم اکرم شہید کی اکیسویں برسی کے موقع پر جموں کشمیر این ایس ایف مارکسسٹ کے زیراہتمام باغ ڈگری کالج سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی کے خلاف سامراج مردہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت چیئرمین این ایس ایف ساجد کاشر، مرکزی سیکرٹری جنرل افتخار سرور، مرکزی رہنما شعیب شام اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ شرکاء ریلی امریکن سامراج مردہ باد، انقلاب انقلاب سوشلسٹ انقلاب کے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے سرخ رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر روائتی ہتھوڑے کا نشان تھا۔ ریلی کے اختتام پر مقامی ہوٹل میں " جنوبی ایشیاء کا انقلاب اور نوجوان " کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 

اس موقع پر این ایس ایف مارکسسٹ کے مرکزی چیئرمین کامریڈ ساجد کاشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن خطے کی واحد انقلابی طلبہ تنظیم ہے جس نے روز اول سے بالعموم عالمی اور بالخصوص جنوبی ایشیاء کے انقلاب کی اہمیت پر کھل کر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے اور عملی جدوجہد بھی کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ این ایس ایف سب سے بڑی سوشلزم نظریات پر قائم تنظیم ہے۔ جس نے ہر مشکل وقت میں نوجوانوں اور محنت کش طبقے کی رہنمائی کرتے ہوئے شعوری تربیت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کثیر تعداد میں طلبہ و نوجوان طبقاتی مسائل کو سجمھتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 199398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش