0
Thursday 4 Oct 2012 22:33

ایم ڈبلیو ایم سات اکتوبر کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور فعالیت کر رہی ہے، ناصر شیرازی

ایم ڈبلیو ایم سات اکتوبر کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور فعالیت کر رہی ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت 7 اکتوبر کے پروگرام ’’اجتماع امت رسول‘‘ (ص) کو عوامی اور کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب اور سرحد کے مختلف علاقوں سے تنظیم کے کارکنان سے رابطے چل رہے ہیں۔ اس پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران کے علاوہ لاہور اور گرد و نواح کے ڈویژن سے لوگ قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام ایم ڈبلیو ایم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، جامعہ بعثت، جامعہ المنتظر اور جامعہ عروۃ الوثقٰی کے باہمی اشتراک سے ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 200801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب