0
Friday 5 Oct 2012 23:40

شعیب سڈل کمیشن کا سیکرٹری داخلہ کو ملک ریاض، ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

شعیب سڈل کمیشن کا سیکرٹری داخلہ کو ملک ریاض، ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے کاروباری لین دین کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے ملک ریاض کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔ کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل کے جاری کردہ نوٹس میں ملک ریاض کو کہا گیا ہے کہ وہ بارہ اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا جواب داخل کرائیں ورنہ یکطرفہ کارروائی ہوگی۔ کمیشن نے اس معاملے پر پبلک نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں عوام سے کہا جائے گا کہ جو بھی شخص ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے معاملے سے متعلق معلومات رکھتا ہو وہ براہ راست کمیشن کو آگاہ کرے۔

اس کے علاوہ کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل نے ڈاکٹر ارسلان افتخار، ملک ریاض اور احمد خلیل کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر ارسلان نے کمیشن سے تحقیقات مکمل ہونے تک اپنا، ملک ریاض اور احمد خلیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار نے درخواست میں کہا تھا کہ کمیشن بااختیار ہے مگر تین بار نوٹس جاری ہونے کے باوجود ملک ریاض ابھی تک پیش نہیں ہوئے جبکہ احمد خلیل بھی وطن واپس آ چکے ہیں لٰہذا انھیں بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 201172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش