0
Sunday 7 Oct 2012 19:07

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کا حملہ اسلام پر حملہ ہے، سینیٹر حاجی عدیل

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کا حملہ اسلام پر حملہ ہے، سینیٹر حاجی عدیل
اسلام ٹائمز۔ مسجد اقصیٰ میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج کا حملہ اسلام پر حملہ ہے، امریکہ میں اسلام مخالف فلم اور اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی عالم اسلام اور انسانیت کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے، امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر حاجی محمد عدیل خان، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی (رہنما جماعت اسلامی)، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علماء پاکستان)، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے مسجد اقصیٰ پر تازہ اسرائیلی حملہ اور نمازیوں پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ جب تک مسلم ممالک اور اسلامی حکومتیں خاموش تماشائی بنی رہیں گی اس وقت تک اسلام کے مقدسات اور شعائر اللہ کی توہین کا سلسلہ بند ہونا ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو بالخصوص عالمی استعمار امریکہ اور عالمی دہشت گرد اسرائیل کے خلاف سنجیدہ اقدامات پر غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صییونی افواج اور صیہونی آباد کاروں نے مشترکہ طور پر عین اس وقت مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا جب مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لوگ جمع ہو رہے تھے۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ قابض یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کرنا اور امریکہ میں صیہونی امریکی فلم میکر کی جانب سے توہین آمیز اسلام مخالف فلم اور پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی ایک ہی سازش کی دو کڑیاں ہیں اور ایسے واقعات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ درجنوں صہیونیوں نے مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہوکر مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کا تقدس پامال کیا۔ رہنماﺅں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور بلاجواز گرفتار کرنا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اسرائیل ایک عالمی وحشی درندہ ہے جس کا وجود اب ناگزیر ہے۔ انہوں نے مسلم امہ سے اپیل کی کہ امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے متواتر حملوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔
خبر کا کوڈ : 201666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش