0
Tuesday 9 Oct 2012 23:28

پاکستان پر امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، باقر عزت بیگویچ

پاکستان نے ہمیشہ بوسنیا کی ترقی و خوشحالی،خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی ہے، زرداری
پاکستان پر امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، باقر عزت بیگویچ
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بوسنیا ہرزگوونیا کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں اور پاکستان باہمی تجارت سمیت تمام شعبوں میں بوسنیا سے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بوسنیا کے ہم منصب باقر عزت بیگویچ کی قیادت میں ایوان صدرمیں ملاقات کرنے والے وفد سے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے بوسنیا ہرزیگووینیا کی ترقی و خوشحالی، خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا چلا آیا ہے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ بوسنیا کے عوام کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام ہے دونوں ممالک کے صدور نے دہشتگردی اورانتہا پسندی پر اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے پراتفاق کیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی اور ہیروئن کو عالمی پذیرائی کے باعث پروان چڑھایا گیا اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ شدت پسندی اور منشیات کے خاتمے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔ اس حوالے سے پاکستان پہلے ہی منشیات کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔ تجارت کے فروغ کیلئے صدرزداری کا کہنا تھا کہ کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دونوں صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اورایوان ہائے تجارت کے مابین باہمی تعاون سے متعلق یادداشت کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ بوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ نے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ باقر عزت بیگووچ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بوسنیا کے تعلقات کی مزید توسیع کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یورپ اور کینیڈا سے بوسنیا کے آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان کو فائدہ اٹھانے کی پیش کش بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 202329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش