0
Wednesday 10 Oct 2012 21:49

توہین رسالت مسلمانوں کی روحوں پر تازیانہ ہے، رخسانہ جبین

توہین رسالت مسلمانوں کی روحوں پر تازیانہ ہے، رخسانہ جبین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ نبی کریم(ص) کی شان اقدس میں گستاخی مسلمانوں کی روحوں پر تازیانہ ہے ایسی مذموم حرکات کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیکر دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات مجروح کرنے والوں کیخلاف کارروائی سے انکار اور برطانوی شہزادی کی اصلی تصاویر شائع کرنے پر اخبار کے خلاف کارروائی مغرب کا کھلا تضاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام پر حملہ کرنے والوں کا دفاع اور انہیں تحفظ فراہم کر کے مغرب نے ہمیشہ ان کی سرپرستی کی ہے جس سے انکے حوصلے بڑھے ہیں اور وہ ایک کے بعد ایک رکیک حرکت کرتے چلے جا رہے ہیں اس گستاخانہ عمل کے بجائے غم و غصے میں ہونے والے جذباتی ردعمل کی مذمت کی جاتی ہے اور دو ارب مسلمانوں کو صبر و برداشت کا درس دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کا یہ دوغلا پن دنیا کے امن کو برباد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادیء اظہار رائے کے نام پر عالمی استعمار نے مسلمانوں کے خلاف ابلاغی جنگ چھیڑی ہوئی ہے جسکا مقصد مسلمان معاشروں کو اضطراب و انتشار میں مبتلا کرنا اور جذباتی ردعمل پر مسلمانوں کے خلاف منفی تاثر ابھارنا ہے تاکہ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کو وسعت دی جا سکے۔

اجلاس سے حافظ ساجد انور نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا جزو ہے عشق رسول(ص) کے ساتھ اطاعت رسول(ص) لازم ہے اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگیوں میں سیرت اور سنت کا اہتمام کریں دنیا کو نبی(ص) کی سیرت و سنت مطہرہ سے روشناس کروا کر اور نبی اکرم(ص) کے لائے ہوئے نظام عدل و انصاف کو قائم کر کے مسلمان دنیا کے سامنے تقلیدی مثال و معیار پیش کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 202591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش