0
Saturday 13 Oct 2012 00:08

مقبوضہ کشمیر میں گیس بحران کیخلاف احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں گیس بحران کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں سوئی گیس کی بحرانی صورتحال کیخلاف تجارتی انجمنوں کی کال پر مکمل ہڑتال کے دوران سرینگر، بارہمولہ، سوپور، اننت ناگ اور اونتی پورہ میں تاجروں اور صارفین نے ہاتھوں میں خالی گیس سلنڈرز لئے بھرپور احتجاج کیا، اس دوران ایچ ایم ٹی سے لاوئے پورہ تک صارفین کے سخت احتجاج کے باعث سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر کئی گھنٹوں کیلئے سینکڑوں گاڑیاں رک گئیں، ادھر سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر مزاحمتی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ رسوئی گیس کی شدید قلت پیدا کرنے کے پیچھے یہ مقصد کارفرما ہے کہ کشمیریوں کو ہر طرف سے تنگ اور پریشان کیا جائے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ خود کفالت کی راہ اختیار کریں تاکہ انہیں روز مرہ ضروریات کے حوالے سے دہلی پر انحصار نہ کرنا پڑے۔
 
ادھر کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان اور دیگر ذمہ داران فیڈریشن نے رسوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف پُرامن احتجاج اور مکمل ہڑتال کرنے پر کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ جموں و کشمیر میں رسوئی گیس کے سبسڈی شدہ سلنڈروں کی فراہمی میں کمی اور کنکشن کی رجسٹریشن کے عمل کو سخت بنائے جانے کے خلاف مختلف تجارتی انجمنوں کے اتحاد کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز فیڈریشن نے جمعہ کے روز احتجاجی ہڑتال کی کال دیتے ہوئے لوگوں سے سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی تھی جبکہ اس کال کی حمایت دیگر کچھ تجارتی انجمنوں اور ملازم تنظیموں کے علاوہ کشمیر بار ایسوسی ایشن نے بھی کی تھی۔
 
ہڑتال کال کا اثر پوری وادی میں دکھائی دیا، جس کے نتیجے میں تمام روز معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، سرینگر شہر اور وادی کشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل صدر مقامات پر تمام کاروباری ادارے، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ شہر و گردو نواح کی سڑکوں اور لنک روڑز پر مسافر ٹرانسپورٹ غائب رہی۔
خبر کا کوڈ : 203012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش