0
Wednesday 17 Oct 2012 13:46

توہین رسالت کے واقعہ سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، شفیع احمد

توہین رسالت کے واقعہ سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، شفیع احمد
اسلام ٹائمز۔ پاسبان کراچی کے صدر شفیع احمد نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، عوام گستاخ ممالک کی مصنوعات بائیکاٹ مہم کی کامیابی کے لئے پاسبان کا ساتھ دیں، وہ پاسبان لیاری ٹاﺅن اور صدر ٹاﺅن کے دورے کے موقع پر پاسبان ٹاﺅن کے ذمہ داران اور ورکرز سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پاسبان کراچی کے نائب صدر جاوید اقبال، ڈپٹی سیکریٹری محمد عرفان رانا، جوائنٹ سیکریٹری عارف جلب، لیاری ٹاﺅن کے قائمقام صدر غلام قادر، صدر ٹاﺅن کے آرگنائزر فضل ربی خان اور عمر بلوچ بھی موجود تھے۔ شفیع احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ 65 سال سے یہی ہوتا آ رہا ہے کہ حکومتی جلسوں اور حکومتی ایوانوں میں عوامی مسائل پر باتیں اور سیاست کی جاتی ہے مگر عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے جاتے، صرف باتوں اور جلسوں میں اعلانات سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پاسبان عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور ملک میں مہذب و منصفانہ معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے عوام پاسبان بن جائیں اور ظلم کے خاتمے کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے سابقہ حکومتوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کرپشن بڑھتی جارہی ہے، عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول اور غریب کے لئے جینا بھی مشکل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاسبان کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ گستاخ ممالک کی مصنوعات بائیکاٹ مہم کی کامیابی اور مہنگائی کے خلاف مہم چلانے کے لئے علاقائی سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔
خبر کا کوڈ : 203989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش