0
Thursday 18 Oct 2012 02:58

مشرقی افغانستان میں آرمی بیس پر خودکش حملہ، 45 افغان فوجی زخمی، امریکی ہیلی کاپٹر تباہ

مشرقی افغانستان میں آرمی بیس پر خودکش حملہ، 45 افغان فوجی زخمی، امریکی ہیلی کاپٹر تباہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو اور افغان آرمی بیس پر کار خود کش حملے میں 45 افغان فوجی زخمی ہو گئے، جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، دھماکے میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا ہے، نیٹو ترجمان کے مطابق مشرقی افغانستان کے پکتیا صوبے میں بدھ کی صبح یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایساف اور آے این ایس آیف کے دستے مشترکہ مشقیں کرتے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا تھا۔ دھماکے میں 45 افغان فوجی زخمی ہیں، اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ جبکہ اس حملے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا، جسکے نتیجے میں اس میں سوار متعدد غیر ملکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ طالبان نے گذشتہ ماہ ہلمند میں نیٹو کے ایک اڈے کو نشانہ بنا کر وہاں موجود متعدد جنگی طیاروں کو تباہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 204427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش