0
Sunday 21 Oct 2012 20:38

الیکشن کمیشن کو خودمختار بنا کر جعلی ووٹوں کا راستہ بند کردیا، راجہ پرویز اشرف

الیکشن کمیشن کو خودمختار بنا کر جعلی ووٹوں کا راستہ بند کردیا، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج ملک گندم میں خودکفیل ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، سازشیں کرنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔ اصغر خان کیس کے فیصلے نے چوروں اور دھوکے بازوں کو بےنقاب کردیا۔ یہ بات وزیراعظم پرویزاشرف نے گوجرخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے خون دیا ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، ماضی میں سازش کرکے پیپلزپارٹی کو ہرایا گیا۔ پرویزاشرف نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو کا سوال آج آصفہ بھٹو بھی کررہی ہیں۔ سروے پر یقین کرنے والو آج عوامی سروے دیکھ لو۔ وزیراعظم محترمہ جمہوریت کی بات کرتی تھیں اس لیے انہیں شہید کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ خودمختار الیکشن کمیشن بنا کر دھاندلی کے راستے بند کردیئے ہیں۔ اصغرخان کیس کے فیصلے سے سچ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ملک کی خدمت کی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا صدر نے مجھ جیسے ورکر پر اعتماد کر کے مجھے وزیراعظم بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر حلقے میں شکست دینے کی ہمت رکھتی ہے، الیکشن کمیشن کو خودمختار بنا کر جعلی ووٹوں کا راستہ بند کردیا، ہم نے انتظام کر لیا ہے، اب کوئی فراڈ نہیں کر سکے گا۔ راجا پرویز اشرف نے مخالفین کو چیلنج کیا کہ جس دن الیکشن میں آوٴ گے ضمانتیں ضبط ہوں گی، سینے پر گولی کھا کر بڑھنے والے ہیں، بھاگنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھورہار والے محب وطن ہیں، پاکستان کے سچے سپاہی ہیں، گوجر خان کو جلد ضلع بنادیں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پوٹھوہار یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 205458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش