0
Sunday 21 Oct 2012 19:37

بحثیت صدرِ پاکستان قوم کے سامنے جوابدہ ہوں، آصف علی زرداری

بحثیت صدرِ پاکستان قوم کے سامنے جوابدہ ہوں، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بطور صدر پاکستان میں تاریخ اور آپ کے سامنے جوابدہ ہوں، ملالہ سمیت دہشت گردی کا شکار ہربچے کا دکھ میرا دکھ ہے، دوسروں کے دکھ کا اندازہ خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے، محترمہ بےنظیر نے تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی۔ اسلام آباد میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی سمیت دہشت گردی کا شکار ہر بچے کا دکھ میرا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف مہم شروع ہوئی تو تمام ممالک نے حمایت کا یقین دلایا، ہم نے سوات اور دیگر جگہوں پر اتفاق رائے سے کام کیا، ہم اب تک افہام و تفہیم کی سیاست کررہے ہیں، مفاہمتی پالیسی کا وژن میرا نہیں محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کیلئے تمام صدارتی اختیارات کو چھوڑ دیا، گورنر پنجاب سلمان تاثیرکو دن دہاڑے قتل کیاگیا اور اِس معاملے پر چند ہی لوگوں نے توجہ دی، سلمان تاثیر کے لئے کوئی وکیل سامنے نہیں تھا جبکہ اُن کے قتل کے ملزم کیلئے سابق چیف جسٹس رضا کارانہ طور پر تیار تھے۔ صدر زرداری کا کہنا تھاکہ اپنے اندر امن ہوگا تو دنیا سے امن کی بات کرسکیں گے، اقوام متحدہ میں کہا کہ جہاں تک ممکن ہوسکا افغان مہاجرین کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی، جاگیرداری اور سیاسی صورتحال سے نبردآزما ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو نے تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو تمام ممالک نے تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن چین کے علاوہ کسی نے صحیح معنوں میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن سے اتفاق رائے کی بات کرنا بےسود ہے۔
خبر کا کوڈ : 205447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش