0
Monday 22 Oct 2012 22:56

ایران پاکستان کو 5 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، حسن درویش وند

ایران پاکستان کو 5 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، حسن درویش وند
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ تہران پاکستان کو 5 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے مابین لوکل کرنسی میں تجارت پر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہے، اور اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس پشاور میں چیمبر کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اس موقع دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو آگے لانے اور تجارتی وفود کے تبادلے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو 5 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان سے گوشت اور فریش فروٹ سمیت مختلف اشیاء کی ایران ایکسپورٹ کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ اس سلسلے میں بھی مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور اور ان کی کابینہ کو چیمبر کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 205747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش