0
Friday 26 Oct 2012 22:15

گلگت بلتستان کا یوم آزادی شایان شان انداز میں منایا جائے گا

گلگت بلتستان کا یوم آزادی شایان شان انداز میں منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا یوم آزادی اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے یوم تاسیس کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا، جس کے لئے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے باقاعدہ شیڈول کے تحت پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ہیڈ کوارٹر میں کرنل نجیب نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس کے حوالے سے 31 اکتوبر کے دن مناور میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کا دربار ہوگا جس کی قیادت جی بی اسکاؤٹس کے ڈائریکٹر جنرل کرینگے، اس دربار میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے تمام ونگز کے افسران و سرداران اور جوان شرکت کرینگے جبکہ 31 اکتوبر کی شام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مشرف ہال میں ثقافتی شو منعقد ہوگا، جس میں گلگت بلتستان کی عسکری و انتظامی قیادت کے علاوہ ہر طبقے کے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنگ آزادی میں گلگت بلتستان کے غیور عوام اور گلگت اسکاؤٹس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے یکم نومبر کی آزادی کا سہرا بلاشبہ گلگت بلتستان کے عوام کو جاتا ہے، اس دن کو باوقار انداز میں منانے کے لئے گرینڈ میراتھن ریس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، قراقرم یونیورسٹی سے جوٹیال تا سٹی پارک تک 15 کلومیٹر طویل میراتھن ریس ہوگی، جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت ہے۔

کرنل نجیب نے کہا کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لئے 15 ہزار روپے، تیسری پوزیشن کے لئے 10 ہزار روپے، چوتھی پوزیشن کے لئے 5 ہزار روپے، چھٹی اور ساتویں پوزیشن کے لئے 4 ہزار روپے، آٹھویں اور نویں پوزیشن کے لئے 3 ہزار روپے اور دسویں پوزیشن کے لئے 2 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کی شام گرلز ڈگری کالج میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس ٹروپس کلچرل ورائٹی شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کے عسکری و سول آفیسرز کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 206821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش