0
Sunday 28 Oct 2012 02:29

عیدالاضحیٰ صبر و استقامت کا درس دیتی ہے، آفاق احمد

عیدالاضحیٰ صبر و استقامت کا درس دیتی ہے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مہاجروں سمیت تمام اہل وطن کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ صبر و استقامت کا درس دیتی ہے، اسوہ ابراہیمی کی پیروی نجات کا ذریعہ اور کامیابی کی دلیل ہے لہذا آج عہد کیا جائے کہ قربانی کے جذبے کو بروئے کار لا کر ہم پوری دنیا میں پاکستان کو قوت آفرین ملک بنائیں گے۔ آفاق احمد نے کہا کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی خود غرضی اور حکمرانوں میں بڑھتا ہوا بدعنوانی کا رجحان ملک و ملت کی تنزلی کا باعث بن رہا ہے، مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، قومی معیشت دگرگوں ہے، بیروزگاری عروج پر ہے، دہشت گردی کا عفریت معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں خونریزی کا بازار گرم ہے جبکہ دشمن ہمارے ملک کے حصے بخرے کر دینے کے در پہ ہیں ان تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اسوہ ابراہیمی پر عمل کیا جائے۔ چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ قربانی کا گوشت غریب اور مساکین میں تقسیم کرنے کاخصوصی اہتمام کیا جائے اور مستحق افراد تک گوشت پہنچایا جائے تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں شریک ہو سکیں۔ آفاق احمد نے مہاجر کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہید ساتھیوں کو فراموش نہ کریں اور ان کے اہل خانہ کی دل جوئی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 207016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش