0
Saturday 3 Nov 2012 14:27

ملک بھر کی خواتین عوامی ریفرنڈم میں ضرور حصہ لیں، ایم کیو ایم شعبہ خواتین

ملک بھر کی خواتین عوامی ریفرنڈم میں ضرور حصہ لیں، ایم کیو ایم شعبہ خواتین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کمیٹی نے ملک بھر کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلد منعقد ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں کہ وہ قائداعظم کا پاکستان چاہتی ہیں یا طالبان کا۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ’’ قائداعظم ؒ کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا پاکستان چایئے ‘‘ کے عنوان سے ہونے والا عوامی ریفرنڈم انشاءاللہ تعالیٰ دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور ریفرنڈم کے نتائج ایسے فیصلے کرنے کی قوت اور جرات پیدا کریں گے جس سے ملک کو استحکام ملے گا اور جمہوریت فروغ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک جن نازک ترین حالات اور سنگین خطرات میں گھرا ہوا ہے ان سنگین حالات سے ملک کو نکالنے کیلئے قومی یکجہتی کے مظاہرے کی ضرورت ہے اور عوامی ریفرنڈم میں ملک بھر کے عوام اور خواتین بھرپور حصہ لیکر ثابت کردیں کہ وہ نام نہاد کلاشنکوفی اور ڈنڈا بردار شریعت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا نام استعمال کرکے اس کا امیج دنیا بھر میں خراب کرنے والوں کا قوم عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیکر سخت محاسبہ کرے گی اور شدت پسندی اور انتہاءپسندی کے خلاف قومی مفاد میں اپنا واضح اور ٹھوس مؤقف پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جرات اور ہمت کا مظاہرہ کرکے شدت پسندی اور انتہاءپسندی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کی ہدایت کرکے ملک و قوم پر احسان کیا ہے اور انشاءاللہ اس عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک کیلئے خوش آئند اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اور اراکین کمیٹی نے ملک بھر کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ عوامی ریفرنڈم میں ضرور حصہ لیں اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
خبر کا کوڈ : 208693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش