0
Sunday 4 Nov 2012 23:28

حکمران امریکی ڈالروں کے عوض قبائلی عوام کی قربانی پیش کر رہے ہیں، سراج الحق

حکمران امریکی ڈالروں کے عوض قبائلی عوام کی قربانی پیش کر رہے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران امریکی ڈالروں کے عوض قبائلی عوام کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔ طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، مذاکرات کے ذر یعے مسئلہ کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی پشاور میں قبیلہ اکاخیل کی جماعت اسلامی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الر شید، خیبر ایجنسی کے امیر شاہ فیصل آفریدی، باڑہ کے امیر حاجی اختیار بادشاہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کرفیو اور جاری آپریشن کے باعث قبائل اور خصوصاً باڑہ کے عوام اپنے ہی ملک میں مہاجر بن گئے ہیں۔ قبائل محب وطن ہیں اور ان کی حب الوطنی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائل اب بھی ملک کی بات کر تے ہیں۔ انہوں نے آج تک علیحدگی، قومی ترانے پر پابندی، جھنڈے جلانے اور ملک توڑنے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی فلاح بہبود کے لئے ملنے والے فنڈز قبائل کی ترقی کی بجائے حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔ صوبے میں پختونوں کے حقوق کی دعویدار اے این پی نے قبائلیوں کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا، انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل اللہ کے نافذ کردہ اسلامی قانون شریعت میں مو جود ہے جبکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام شریعت کے لئے کو شاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائل ملک میں اسلامی نظام شریعت کے نفاذ کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی نوابوں، وڈیروں، جاگیر داروں اور خانوں کی پارٹی نہیں بلکہ مسلمانوں کے غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے۔ جو ملک میں اسلامی نظام شر یعت کے لئے کوشاں ہے۔ اس مو قع پر قبیلہ اکا خیل کے سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 209077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش