0
Monday 5 Nov 2012 13:16

حکومتی اتحادیوں کیخلاف بڑا انتخابی اتحاد بنانیکا فیصلہ، 4 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا گیا

حکومتی اتحادیوں کیخلاف بڑا انتخابی اتحاد بنانیکا فیصلہ، 4 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور ہم خیال گروپ نے حکومتی اتحادیوں کے خلاف بڑا انتخابی اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، 4 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت حال ہی میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ ہم خیال گروپ نے تجویز دی کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے خلاف بڑا سیاسی و انتخابی اتحاد بنانا چاہئے، جس میں چھوٹے صوبوں اور کراچی کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ میاں نوازشریف نے تجویز پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے انتخابی اتحاد بنانے کا گرین سگنل دے دیا۔
 
مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں میں متحرک سیاسی جماعتوں اور گروپوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ چار رکنی کمیٹی کو انتخابی اتحاد بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر پرویز رشید، حامد ناصر چٹھہ اور ہمایوں اختر شامل ہوں گے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سمیت کراچی میں حکومت مخالف جماعتوں سے مذاکرات کے بعد کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے انتخابی اتحاد بنانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 209303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش