0
Thursday 8 Nov 2012 22:41

مقبوضہ کشمیر سے افسپاء کی منسوخی کے حوالے سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا، بھارت

مقبوضہ کشمیر سے افسپاء کی منسوخی کے حوالے سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قانون افسپاء کی مستقبل قریب میں واپسی سے واضح انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنچایت ممبران کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ریاستی سرکار کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے جموں و کشمیر میں تشدد کے گراف میں کمی سے متعلق وزیر اعلیٰ کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں افسپاء کی واپسی کے حوالے سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں پُر تشدد واقعات میں کمی سے متعلق مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بیان سے اتفاق کرتا ہوں لیکن سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی میں کمی نہیں بلکہ تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاگو متنازعہ قانون افسپاء کی واپسی کے حوالے سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے اندر اور لائن آف کنٹرول پر ہر طرح کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بحالی امن کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ افسپاء کی واپسی کے معاملے پر غور و خوض ہوتا رہتا ہے لیکن فی الوقت اس قانون کی واپسی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 210310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش