0
Saturday 17 Nov 2012 13:34

صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئین کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد آئین کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
 اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ادارے سے معاونت طلب کرے تو اسے غور کرنا چاہئیے، کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جوڈیشل افسران کی ریٹرننگ آفیسر تقرری سے عدلیہ کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انتخابات آئین کے مطابق شفاف ہونے چاہییں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور شاندار خدمات انجام دے رہا ہے۔ شفاف انتخابات کیلئے وہ وسیع اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی، شکر ہے عدلیہ عوام کا اعتماد بحال کرانے میں کامیاب رہی۔

دیگر ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا۔ جس میں آئندہ عام انتخابات میں جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ آفیسرز تقرری پر غور کیا گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات آئین کی ضرورت ہے، کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن سے کچھ وضاحتیں طلب کی ہیں۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت اور اسلام آباد سمیت تمام صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، الیکشن کمیشن اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ آفیسرز تقرری پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ الیکشن قانون کے مطابق اور پوری ایمانداری سے ہونے چاہئیں۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کسی ادارے سے معاونت طلب کرے تو اس پر غور کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں عدالتی نظام کو انتخابات میں شامل کیا تو عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، الیکشن کمیشن سے کچھ وضاحتیں مانگی ہیں جنہیں سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شکر ہے عدلیہ عوام کا اعتماد بحال کرانے میں کامیاب رہی۔ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ آفیسرز خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اجلاس کو انتخابات شفاف انداز میں منعقد کرانے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 212577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش