0
Monday 19 Nov 2012 18:07

محرم الحرام کا مہینہ ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے، علامہ نیئر عباس مصطفوی

محرم الحرام کا مہینہ ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے، علامہ نیئر عباس مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں واقعہ کربلا وہ بے مثال باب ہے جو بیک وقت ایک واقعہ، سانحہ اور ایک طاقتور انقلاب بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ نے دین اسلام کی بقاء و سربلندی کے ناقابل فراموش قربانی دے کر ثابت کیا کہ مظلوم ہمیشہ حق پر ہوتا ہے اور ظالم کے سامنے کبھی بھی نہیں جھکایا جاسکتا ہے۔ علامہ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہم سب سے تقاضا کرتی ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی سربلندی کا فریضہ ادا کریں اور واقعہ کربلا سے درس لے کر حق و صداقت کا پرچم بلند کریں اور پیغام کربلا کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ معاشرے میں رائج کریں۔
خبر کا کوڈ : 213320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش