0
Sunday 25 Nov 2012 07:36

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، سنی تحریک

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن قائم کرنے میں ناکا م ہو چکی ہے۔ قانون نا فذ کرنیوالے اداروں کو سیاسی زنجیریں پہنا کر قید کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مو بائل سروس کو بند کرنے کی بجائے اپنی زبان بندی کر لیتے تو ملک بھر میں امن و امان قائم ہو جاتا۔ ملک بھر میں جنگل کا قانون رائج ہے، کراچی میں قتل و غارتگری کی تمام ذمہ داری حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں پر عائد ہو تی ہے۔

کالعدم جما عتوں کے دہشتگردوں کی عدالتوں سے رہا ئی پرگہری تشویش ہے۔ قوم کو بتایاجائے کہ کراچی میں جاری قتل و غارتگری کا بازار کب ٹھنڈا ہو گا ؟ ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزاہلسنت پرعلماء کرام، تاجروں اورمختلف سُنی تنظیمات کے الگ الگ وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شاداب رضانے کہاکہ آرمی چیف کے کراچی میں فوجی آپریشن نہ کرنے کے بیان پرقوم کو شدید تشویش ہے۔ وزیرستان میں آپریشن روک کر حکومت اور فوج نے دہشت گردوں کی حوصلہ آفزائی کی ہے۔ نام نہاد سیاسی لیڈروں نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف فوجی آپریشن کی مخالفت کر کے بھتہ خوروں، دہشتگردوں اور ٹاگٹ کلرز کو ایک اور مو قع دیا ہے کہ وہ اپنی خونی پیاس کو بجھالیں۔

کراچی میں ہونیوالا قتل کی سیاسی، مذہبی یا لسانی سمیت کوئی بھی شکل ہو، مرنے والا آخر کو ئی انسان ہی ہو تاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنان کے قتل عام اور کراچی کے عوام پر مذید ظلم اور بربریت کو براداشت نہیں کر سکتے۔ عوام اپنے حقوق کے استحصال پر مزید تماشائی نہ بنیں بلکہ عملی میدان میں آکر یزیدیت کا مقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 214998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش