0
Sunday 7 Mar 2010 15:24

طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق،دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت موجود ہیں، رحمن ملک

طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق،دہشت گردی میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت موجود ہیں، رحمن ملک
 اسلام آباد،پشاور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کالعدم تحریک طالبان کے رہنماؤں مولوی فقیر محمد،قاری ضیاءالرحمن اور فتح محمد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ایک ٹی وی انٹرویو اور پشاور میں فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں ہیلی کاپٹر اور گن شپ ہیلی کاپٹر کے حملوں میں ہلاک ہونیوالے تین عسکریت پسندوں میں مذکورہ تینوں رہنما بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھارت ملوث ہے۔بعد ازاں وزیر داخلہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور قلعہ بالا حصار میں صوبہ سرحد اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک بریفنگ میں شرکت کی۔ 

خبر کا کوڈ : 21545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش