0
Wednesday 14 Nov 2012 23:36

پاکستان کا افغان امن عمل کی کامیابی کے لئے طالبان رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا افغان امن عمل کی کامیابی کے لئے طالبان رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ اور افغان امن کونسل کا مشترکہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قید طالبان رہنماء افغان امن کونسل کی درخواست پر رہا کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد افغان امن عمل کو بڑھانا ہے۔ دونوں ملکوں نے طالبان اور دیگر گروپس سے امن عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق، افغانستان کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور امریکہ امن عمل میں شامل ہونے والے گروپس کو محفوظ راستہ دیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق، دونوں ممالک نے پاک افغان بارڈر پر گولہ باری اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان اور افغانستان کے علماء کی مشترکہ کانفرنس سعودی عرب میں کرانے کی تجویز بھی زیرغور آئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی افواج کے درمیان تعاون اور رابطے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 211896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش