0
Wednesday 12 Dec 2012 00:14

موجودہ حکمران مشرف کے پیروکار ہیں اور اسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر

موجودہ حکمران مشرف کے پیروکار ہیں اور اسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک بچاؤ تحریک کا آغاز کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ الحاق کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سنگین بحرانوں میں مبتلا ہونے کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہے، اور اب بھی تمام محب وطن سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی نہ ہوئیں تو یہ بحران ہم سب کو لے ڈوبے گا۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ موجودہ حکمران مشرف کے پیروکار ہیں اور اسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی ابتر ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب انسان دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، جبکہ لٹیرے حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار سے اپنے بنک اکاؤنٹ ملک سے باہر بھر رکھے ہیں۔ اگر اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک بچاؤ تحریک میں شامل نہ ہوئیں تو ملک کے حالات کسی کے اختیار میں نہیں رہیں گے، اس موقعہ پر انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے آئندہ الیکشن کیلئے گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 220399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش