0
Sunday 16 Dec 2012 21:04

سقوطِ ڈھاکہ قومی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، علامہ سید ریاض شاہ

سقوطِ ڈھاکہ قومی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، علامہ سید ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام یومِ سقوطِ ڈھاکہ کے موقع پر ملک بھر میں ’’یومِ محبتِ پاکستان‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعات، مذاکرے اور سیمینارز منعقد کئے گئے جن میں مقررین نے پاکستان ٹوٹنے کے اسباب اور وجوہات پر روشنی ڈالی۔ یومِ محبتِ پاکستان کی مرکزی تقریب انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ قومی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، سقوطِ ڈھاکہ کے سانحہ میں بھارت کی سازشیں اور اپنوں کی بے وفائی بھی شامل تھی۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور راہنماؤں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا، آج پھر بلوچستان میں مشرقی پاکستان والا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس لیے قومی قیادت پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلہ کے لیے متحد ہو جائے۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر میں بھی مشرقی پاکستان جیسا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت کو ہر محبت پر غالب کرنے کی ضرورت ہے، عشقِ پاکستان کا نظریہ اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا محب وطن طبقات ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے میدان میں اتر آئیں۔ یومِ محبتِ پاکستان کے موقع پر کراچی میں علامہ خلیل الرحمان قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، راولپنڈی میں صاحبزادہ محمد عثمان غنی، گوجرانوالہ میں مولانا محمد حنیف چشتی، ہری پور میں علامہ بشیر القادری، مالاکنڈ میں علامہ فضل جمیل رضوی، سیالکوٹ میں علامہ خالد محمود نقشبندی، ملتان میں مولانا قاری فیض بخش رضوی، میاں چنوں میں علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، ساہیوال میں پیر سید خلیل الرحمن شاہ نے اجتماعات سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 221910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش