0
Monday 17 Dec 2012 23:59

پیپلزپارٹی اور ق لیگ نے سنی اتحاد کونسل کے اُمیدواروں کو ایڈجسٹ نہ کیا تو الوداع کہہ دیں گے، حنیف طیب

پیپلزپارٹی اور ق لیگ نے سنی اتحاد کونسل کے اُمیدواروں کو ایڈجسٹ نہ کیا تو الوداع کہہ دیں گے، حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ یہودی دنیا کے نقشے سے پاکستان کو2009ء تک ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں لیکن نوجوان اس منصوبے کو خاک میں ملادیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ (ق) نے سنی اتحاد کونسل کے میرٹ پر آنے والے اُمیدواروں کو ایڈجسٹ نہ کیا تو اُنہیں الوداع کہنے میں دیر نہیں لگائیں گے، نظام مصطفی پارٹی سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما و نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی صدر حاجی حنیف طیب نے ملتان میں ڈویژنل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے امریکہ کا وہی حشر کریں گے جو ویتنام اور کموڈیا میں ہوچکا ہے، ملتان کے بعد کراچی، پسرور، سیالکوٹ، چکوال اور روالپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ورکرز کنونشن منعقد کریں گے، اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
 
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نظام مصطفی پارٹی کے ڈویژنل کنوینر محمد حسین بابر نے کہا کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے دل عشق رسول خدا ۖنکالنا چاہتے ہیں جسے ہم مکمل طور پر ناکام بنائیں گے، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ کارکنوں نے قائدین کی آواز پر لبیک کہا لیکن قائدین ایک نہ ہوئے ضرورت اس امر کی ہے قائدین کو باہم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ کنونشن سے علامہ فاروق خان سعیدی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مولانا سعید احمد فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 222253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش