0
Wednesday 19 Dec 2012 12:12

حکومت گلگت بلتستان کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر خالی ہوگیا

حکومت گلگت بلتستان کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر خالی ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر خالی ہوگیا۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے سرکاری اداروں کی طرف سے جاری چیکوں کو روکنے کی اطلاع باخبر ذرائع نے انکشاف کیاہے صوبائی حکومت بدستور مالی بحران کا شکار ہے مالی بحران کو چھ ماہ گزرنے کے باوجود کسی منطقی انجام پر پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے حکمران زبانی دعویٰ اور وعدوں پر وقت گزارنے کی پالیسی پرگامزن ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2012، 2013 میں جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے وفاق سے تین ماہ قبل 40 فیصد فنڈز ریلیز کردیئے گئے جس کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے صرف 10 پرسن سیکیورٹی ریلیز کرنے کے علاوہ کوئی چیک جاری نہیں کیا جارہا ہے جبکہ جون میں باؤنس ہونے والے چیکوں کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے اور گزشتہ ایک سال میں کئی مرتبہ صوبائی اکاؤنٹ خالی ہوتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر اکاؤنٹ خالی ہونے سے مختلف اداروں کے چیک کیش نہیں ہورہے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہی صورت حال رہی تو ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی بھی بند ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 222613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش