1
0
Thursday 20 Dec 2012 21:32

صدر زرداری بہت جلد تہران کا دورہ کرینگے، گیس پائپ لائن منصوبہ ہر قیمت پر پورا کیا جائیگا، حنا ربانی

صدر زرداری بہت جلد تہران کا دورہ کرینگے، گیس پائپ لائن منصوبہ ہر قیمت پر پورا کیا جائیگا، حنا ربانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاک ایران پائپ لائن منصوبہ وقت پر پورا کیا جائیگا اور اس مقصد کیلئے صدر زرداری بہت جلد تہران کا دورہ کرینگے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر آصف  علی زرداری نے ایران کا دورہ کسی دباؤ پر موخر نہیں کیا اور تاحال ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ رواں سال پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، لیکن ڈرون حملوں پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار بارہ میں بین الاقوامی برادری کا ڈرون حملوں کے حوالے سے موقف تبدیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ڈرون حملوں بارے شفاف آراء ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور اس نے لائن آف کنٹرول کا تقدس بھی بحال رکھا ہے۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پر حملوں کو افسوس ناک قرار دیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ 2012ء میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نے نیا رخ اختیار کیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈی ایٹ کانفرنس منعقد کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں پہلی بار تبدیلی نظر آ رہی ہے، گزشتہ تین ہفتے میں پاک افغان تعلقات پر بہت کام کیا، افغانستان سے پرامن اور مستحکم تعلقات اولین ترجیح ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں سے پچھلے ایک سال میں تعلقات بہتر ہوئے ہیں، چار سال کے دوران یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ تمام ہمسايہ ممالک سے تعلقات ميں بہتری آ رہی ہے، کابل پاکستان کيلئے سب سے اہم دارالحکومت ہے اور بھارت سے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

ادھر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گذشتہ ایک سال میں بڑی تبدیلی آئی ہے، ہمسایوں خصوصاً افغانستان کے ساتھ دوستانہ، پرامن اور مستحکم تعلقات اولین ترجیح ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں غیر ملکوں سفیروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان کے بعد بھارت، ایران اور وسط ایشائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات گذشتہ ایک سال میں بہت بہتر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 223237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

یہ خوش آئند خبر ہے۔
ہماری پیشکش