0
Friday 21 Dec 2012 23:22

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام بھارت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا

ملتان، جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام بھارت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل، آبی دہشت گرد بھارت کوموسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینے کیخلاف امیرجماعة الدعوة پاکستان حافظ محمدسعیدکی اپیل پر جماعة الدعوة نے ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا۔ ملتان میں جماعة الدعوة کے زیراہتمام سب سے بڑا پروگرام شہر کے مرکزی مقام چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ترشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے شہر بھرکی مذہبی وسیاسی قیادت کے علاوہ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسربراہ امورخارجہ، ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر حافظ عبدالرحمن مکی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرشرکاء میں بھارت کیخلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، شرکائ نے بڑی تعداد میں بینراورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پرلاکھوں کشمیریوں کا قاتل بھارت پسندیدہ ترین ملک کیسے؟ سانحہ مشرقی پاکستان کا ذمہ دار بھارت پسندیدہ ترین ملک کیسے؟ کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پراحتجاجی جلسہ کے شرکاء میں شدیدجوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے بھارت پسندیدہ ملک نامنظور، بھارت سے رشتہ کیا؟ نفرت کا انتقام کا، حافظ سعید، عبدالرحمن مکی سے رشتہ کیا لاالہ اللہ، حافظ سعید تیرا اک اشارہ حاضرحاضر لہوہمارا کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ احتجاجی جلسہ کے شرکاء نے بھارتی پرچم بھی نذرآتش کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما، جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی نائب امیرحافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں مساجد اورعوامی مقامات پر خودکش حملے کروا رہا ہے، پاکستانی دریائوں پر62ڈیم باندھ کرپاکستان کو بنجربنانے کی سازشوں میں مصروف ہے، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں بھارت کی مداخلت کا تو وزیرداخلہ بھی اعتراف کرچکے ہیں۔ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کے قاتل بھارت کو قوم کسی صورت پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کیلئے تیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا گیا تو لاہور سے اسلام آباد تک تاریخی لانگ مارچ کریں گے اور پورے ملک میں بھرپور تحریک چلا کر حکمرانوں کو ایسے ناپسندیدہ فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکمران اپنے پرانے بنیادی موقف پر واپس آجائیں اور یہ بات یاد رکھیں کہ اگر تم نے اس پالیسی کو تبدیل کیا تو سن لو اس ملک سے غداری کرنے والا یہاں نہیں رہ سکتا جس طرح پرویز مشرف اب پاکستان نہیں آسکتا۔ غیور پاکستانی قوم بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 16دسمبر 1971ء کو سقوط ڈھاکہ کے بعد اندرا گاندھی نے اگلے دن اپنی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر یہ بات کہی تھی کہ ہم نے نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں بہا دیا ہے۔ اس کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اب پاکستان کا جواز باقی نہیں رہا اس وقت سے لیکر بھارت آج تک پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کیخلاف ریفرنڈم کروا لیں ساری حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ چندمفادپرستوں کے علاوہ تاجروں سمیت قوم کا ہر طبقہ بھارت سے یکطرفہ دوستی اور تجارت کیخلاف ہے۔ 

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی تاجراتحاد کے مرکزی چئیرمین خواجہ محمدشفیق، جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفراقبال، آل پاکستان پاولومز ایوسی ایشن کے رہنما خالق قندیل سندھو، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما حافظ عبدالغفار، ضلعی امیر جماعة الدعوة میاں سہیل احمد، جے یوپی کے ضلعی صدرایوب مغل، صاحبزادہ ابراہیم خان، ممتاز تاجر رہنما ڈاکٹرعارف، یوسف انصاری، عبدالرحمن سیاف، ڈاکٹرابوموسیٰ ہارون، محمد ارشد ودیگر کا کہنا تھا کہ غیور قومیں بھارت جیسے دشمنوں سے دوستی وتجارت کے معاہدے نہیں کیا کرتیں۔ حکمرانوں کی کچھ مجبوریاں ہونگی لیکن غیرت بھی کوئی چیزہوتی ہے۔ ہماری کوئی مجبوری نہیں بھارت ہمارا دشمن تھا دشمن ہے اور دشمن رہے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ بھارت کوپسندیدہ ترین ملک قراردینے کیخلاف حکومت کوعوام سے رہنمائی لینی چاہیے ساری حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی۔ بھارت سے یکطرفہ دوستی کی پالیسیوں سے پاکستان کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بھارت سے تجارت کرنے سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ رہنمائوں نے مزیدکہا کہ آج کا یہ احتجاجی جلسہ زرداری، پرویز اشرف اور رحمان ملک کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ بھارت پسندیدہ نہیں بلکہ ناپسندیدہ ترین ملک ہے۔ بھارت کو پسندیدہ کہنے والے پاکستان چھوڑ کر بھارت میں ہی چلے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 223555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش