0
Sunday 23 Dec 2012 15:42

اجتماع امت رسول ﷺ 3 فروری 2013ء کو منعقد کیا جائے گا، تحریک بیداری امت مصطفی

اجتماع امت رسول ﷺ 3 فروری 2013ء کو منعقد کیا جائے گا، تحریک بیداری امت مصطفی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں تحریک بیداری کے تحت لیاقت باغ میں منعقد ہونے " اجتماع امت رسولﷺ '' کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم شہدا راولپنڈی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے " اجتماع امت رسولﷺ کو " مورخہ 3 فروری 2013ء کو منعقد ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اس پروگرام میں پنجاب بھر سے عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، شخصیات و نعت خواں شریک کریں گے، اور اس اجتماع میں عزم کا اظہار کیا جائے گا کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر تحریک بیداری امت مصطفی (ص) خواتین سیل کا بھی اجلاس ہوا۔
خبر کا کوڈ : 224071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش